یورپی کمپنیوں نے بشار الاسد کو جاسوسی کی ٹیکنالوجی فراہم کی،رپورٹ

منگل 20 دسمبر 2016 18:50

یورپی کمپنیوں نے بشار الاسد کو جاسوسی کی ٹیکنالوجی فراہم کی،رپورٹ

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2016ء) بین الاقوامی تنظیم پرائیویسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی سے متعلق مغربی کمپنیوں (بشمول جرمنی اور اٹلی) نے الکٹرونک نگرانی کا نظام قائم کرنے میں شام کے صدر بشار الاسد کی مدد کی تھی جس کے ذریعے اس نے اپنے ملک کے اندر تمام رابطوں کی جاسوسی کی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس رپورٹ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کمپنیوں نے دمشق میں بشار حکومت کو جدید ترین ساز و سامان اور آلات فراہم کیے تاکہ سیاسی کارکنان، اپوزیشن شخصیات ، صحافیوں اور عام شہریوں کی وسیع پیمانے پر جاسوسی کی جا سکے۔ اس طرح ان کمپنیوں نے بھرپور نفع بھی کمایا۔مذکورہ کمپنیوں میں اٹلی کی RCS SpA اور جرمنی کی AGT شامل ہیں۔تنظیم کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ان کمپنیوں کی فراہم کردہ ٹکنالوجی کے ذریعے بشار حکومت ٹیلیفون کالیں ، موبائل پیغامات ، فیکس پیغامات ، ای میلیں ، فوری پیغامات اور رابطوں کی دیگر خدمات کو پکڑ لینے میں کامیاب ہوئی۔

متعلقہ عنوان :