چین اور ناروے کے درمیان 6برس بعدسفارتی تعلقات بحال ہو گے

چین باہمی احترام ، برابری کی بنیاد پر ناروے کے ساتھ باہمی تعلقات کو صحت مندانہ طور پر آگے بڑھائیگا،چینی وزارت خارجہ

منگل 20 دسمبر 2016 19:03

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) 6برس بعد چین اور ناروے کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہو گے ،چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین باہمی احترام ، برابری کی بنیاد پر ناروے کے ساتھ باہمی تعلقات کو صحت مندانہ طور پر آگے بڑھائیگا۔چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق منگل کو چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ اور ناروے کے وزیر خارجہ بورگ برینڈ ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں نے سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا ۔

ملاقات کے حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ ہوا چھون انگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ناروے نے چین کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت سمیت چین کے کلیدی مفادات سے وابستہ امور پر چین کے موقف اور اصولوں کو سمجھ کر دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کی خواہش ظاہر کی جو دونوں ملکوں کے تعلقات کی بحالی کی اہم بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

چین باہمی احترام ، برابری کی بنیاد پر ناروے کے ساتھ باہمی تعلقات کو صحت مندانہ طور پر آگے بڑھائیگا۔یاد رہے کہ دو ہزار دس میں ناورے کی نوبل پرائز کمیٹی نے چینی قوانین کی خلاف ورزی پر قید لیو شاو بو کو نوبل امن انعا م دینے کا فیصلہ کیا۔ ناروے کے اس عمل سے چین کے اندرونی امور میں مداخلت اور چین کے قانونی اختیارات کی خلاف ورزی کی گئی۔ اس لئے دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہو گئے۔ اور گزشتہ چھ برس میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بھی متاثر ہوا۔

متعلقہ عنوان :