امریکہ نے افغانستان میں ڈرون حملے میں القاعدہ کے 2مزید سینئر رہنمائوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

ڈرون حملہ 23اکتوبر کو کنڑ کے قریب کیا گیا تھا جس میں تین سینئر القاعدہ لیڈر مارے گئے تاہم القاعدہ امیر فاروق القطانی کی ہلاکت ظاہر کی گئی تھی ، اسی حملے میں بلال العطبائی اور ابو الوحید الجنبی بھی مارے گئے ،ترجمان پینٹاگون

منگل 20 دسمبر 2016 20:28

واشنگٹن/کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) امریکہ نے افغانستان میں ڈرون حملے میں القاعدہ کے 2سینئر رہنمائوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے ترجمان پیٹر کک نے تصدیق کی ہے کہ اکتوبر میں افغانستان کے مشرقی صوبہ کنٹر میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 2اہم رہنما مارے گئے تھے۔

(جاری ہے)

کک نے مزید بتایا کہ ڈرون حملہ امریکی فوج کی جانب سی23اکتوبر کو کنٹر کے قریب کیا گیا تھا جس میں تین سینئر القاعدہ لیڈر مارے گئے ۔انکا کہنا تھاکہ محکمہ دفاع نے اس سے قبل مشرقی افغانستان میں القاعدہ کے امیر فاروق القطانی کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی تاہم محکمہ دفاع کااب کہنا ہے کہ اسی حملے میں بلال العطبائی جو القطانی کا نائب تھا وہ اور ابو الوحید الجنبی جو دھماکہ خیز مواد بنانے کے ماہر تھے ہلاک ہوگئے ۔تینوں افغانستان کے اندر دہشتگرد حملوں میں ملوث تھے ۔