پاکسان سنی تحریک سیالکوٹ کا چکوال اور ڈسکہ میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں پر حملہ آوروں کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ

منگل 20 دسمبر 2016 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2016ء) پاکستان سنی تحریک ضلع سیالکوٹ کے زیر اہتمام چکوال اور ڈسکہ میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا اس سلسلے میں پاکستان سنی تحریک کے عہدیداران اور کارکنوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ کے جلوسوں پر حملہ کرنے والوں شر پسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

اور ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ اس موقعہ پر تحصیل رابطہ کمیٹی کے ممبران بابا قدیر قادری، حافظ شبیر قادری ،ملک عامر قادری، حافظ غلام عباس، محمد زوہیب قادری، غلام دستگیری قادری ،علی عباس قادری،ملک اصغر قادری، ملک جاوید قادری ،خالد محمود قادری، علی عمر قادری ویگر اران بھی موجود تھے۔ ضلعی صدر پاکستان سنی تحریک محمد جہانگیر قادری نے ٹیلی فونک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جلوسوں پر حملے کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان شر پسندوں کو فی الفور گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :