وزیر محکمہ بہبود آبادی سندھ میر ممتاز حسین جاکھرانی کا لیڈی ڈفرن ہسپتال اور پولیس ہسپتال گارڈن میں قائم ری پروڈکٹیو ہیلتھ سینٹر کادورہ

منگل 20 دسمبر 2016 21:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر برائے محکمہ بہبود آبادی میر ممتاز حسین جاکھرانی آج لیڈی ڈفرن اسپتال اور پولیس اسپتال گارڈن میں قائم ری پروڈکٹیو ہیلتھ سینٹر کادورہ کیا ،دورے کے دوران صوبائی وزیر نے سینٹر میں موجود سہولیات ،ملازمین کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انچارج RHSCڈاکٹر فرزانہ بھگت اور میڈیکل سپر نٹنڈنٹ پولیس اسپتال گارڈن ڈاکٹر محمد علی شاہ نے صوبائی وزیر کو اسپتال کا دورہ بھی کرایا جہاں انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور اسپتال کی جانب سے فراہم کردہ ادویات اور سہولیات کی مناسب فراہمی کے حوالے سے بھی مریضوں کی رائے دریافت کی، دورے کے دوران انچارج RHSCکی جانب سے عملے کی کمی کی شکایت پر صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی سندھ میں نئی بھرتیوں کا عمل شروع کردیا گیا ہے جو آئندہ کچھ ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد صوبے بھر میں جہاں جہاں ملازمین کی کمی ہے وہ پوری کردی جائے گی اور محکمہ کی کارکردگی میں بھی واضح اور مثبت تبدیلی آئے گی اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ ڈائریکٹر محکمہ بہبود آبادی اللہ ڈنو انصاری، ڈاکٹرافشین شاہ، مزمل سولنگی اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :