وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکا نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے سسر کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار

منگل 20 دسمبر 2016 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے سسر حاجی میاں محمد انور کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ نا قابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے پشتو کی معروف گلوکارہ معشوق سلطان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :