ایکنک نے 145ارب روپے مالیت کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

ارب 36کروڑروپے کی لاگت سے تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے اور8.1ارب روپے کی مالیت سے قومی صحت پروگرام کی منظوری دی گئی،8ارب 20 کروڑ روپے کی مالیت کے قومی صحت پروگرام کی منظوری دی گئی

منگل 20 دسمبر 2016 22:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی (ایکنک) نے 145ارب روپے مالیت کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی،82ارب 36کروڑروپے کی لاگت سے تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کی منظوری دی گئی ،8.1ارب روپے کی مالیت سے قومی صحت پروگرام کی منظوری دی گئی۔ منگل کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس ہوا۔

7 ارب 14کروڑروپے سے یونیورسٹیوں کیلیے فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کی منظوری۔9 ارب 25کروڑروپے سے اسلام آبادمیں ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ پارک قائم کرنیکی منظوری۔12ارب85کروڑ روپے کی لاگت سے کالا شاہ کاکو تا لاہور رنگ روڈ کی منظوری دی گئی ۔15 ارب80کروڑروپے کی لاگت سے مکمل ہونیوالے قابل تجدید توانائی کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری پروگرام کے منصوبے کی منظوری دے دی جس میں 4.8ارب غیر ملکی فنڈنگ شامل ہے۔

(جاری ہے)

82ارب 36کروڑروپے کی لاگت سے تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کی منظوری دی گئی ۔تربیلاتوسیعی منصوبے سے بجلی پیداکرنیکی صلاحیت6ہزار298 میگاواٹ ہوجائیگی۔93ارب32کروڑ روپے کی لاگت سے مندرہ چکوال روڈ کشادہ کرنے کی منظوری دی گئی ۔8ارب 20 کروڑ روپے کی مالیت سے قومی صحت پروگرام کی منظوری دی گئی۔مریض کے صحت یاب نہ ہونے پرانشورنس ڈھائی لاکھ روپیہ کردی جائیگی۔ابتدائی طور پر فی خاندان کی 50 ہزارروپے کی انشورنس کی جائے گی۔قومی صحت پروگرام 3 سال میں 34اضلاع میں مکمل کیا جائے گا۔( و خ )