ایم کیو ایم لندن کے رہنماء ڈاکٹر حسن ظفر عارف اور امجد اللہ کورہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

منگل 20 دسمبر 2016 22:36

ایم کیو ایم لندن کے رہنماء ڈاکٹر حسن ظفر عارف اور امجد اللہ کورہائی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) ایم کیو ایم لندن کے رہنماء ڈاکٹر حسن ظفر عارف اور امجد اللہ کو ایم پی او کے تحت نظر بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی رہائی نصیب نہ ہوئی،ڈاکٹر حسن ظفر عارف اور امجد اللہ کی رہائی کے لئے ان کے وکلاء کی ٹیم سینٹرل جیل پنچی اور تمام قانونی دستاویزات جمع کرائیں،ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں ڈاکٹر حسن ظفر عارف اور امجد اللہ کو سینٹرل جیل سے رہائی ملی تو سینٹرل زون پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا،متحدہ لندن کے رہنماؤں کے خلاف عزیز آباد تھانے میں کار سرکار میں مداخلت اور بلوا کرنے کا مقدمہ درج سے ،اس سے قبل دونوں رہنماؤں کو 22 اکتوبر 2016 کو کراچی پریس کلب کے باہر سے رینجرز نے حراست می لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :