نئی دلی میں شاہد آفریدی کی جرسی پہننے والا بھارتی شخص گرفتار

muhammad ali محمد علی منگل 20 دسمبر 2016 22:39

نئی دلی میں شاہد آفریدی کی جرسی پہننے والا بھارتی شخص گرفتار

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 دسمبر2016ء) نئی دلی میں شاہد آفریدی کی جرسی پہننے والا بھارتی شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں عدم برداشت ہر گزرتے دن کیساتھ نئی حدوں کو چھو رہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی شہر آسام میں ایک کلب کرکٹ میچ کے دوران ایک شخص کو محض اس لیے گرفتار کر لیا گیا کہ اس نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی تصویر والی جرسی زیب تن کر رکھی تھی۔ مذکورہ شخص کیخلاف ریاست مخالف اقدام کا الزام لگا کر ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :