چین نے گوادر میں پاکستان کی سب سے بڑی اسٹیل مل لگانے کا عندیہ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 دسمبر 2016 13:57

چین نے گوادر میں پاکستان کی سب سے بڑی اسٹیل مل لگانے کا عندیہ دے دیا

گوادر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 دسمبر2016ء) : پاکستان کے سب سے اچھے ہمسایہ ملک اور وفادار دوست نے اب گوادر میں پاکستان کی سب سے بڑی اسٹیل مل لگانے کا عندیہ دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چینی سفیر ژاہو لیجیان کا کہنا تھا کہ چین نے پاک چین اقتصادہ راہداری منصوبے کو مزید ترقی بخشنے کے لیے پاکستان کے شہر گوادر میں پاکستان کی سب سے بڑی اسٹیل کی فیکٹری بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چینی سفیر نے اسٹریٹجک وژن انسٹی ٹیوشن کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی اسٹیل فیکٹری کے لیے بہت جلد پاکستان اور چین کے مابین معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے لیے صنعتی ترقی اور باہمی تعاون دو اہم ستون ہیں۔ اور اس معاملے کو جوائنٹ کوپریشن کمیٹی کے بیجنگ میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :