برسبین ٹیسٹ میں پاکستان نے بہت اچھا فائٹ بیک کیا،لیکن حد سے زیادہ پراعتماد ہونے کی ضرورت نہیں ، اسد شفیق کو چھٹے نمبر سے نہ ہٹایاجائے

پاکستا ن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 21 دسمبر 2016 18:14

برسبین ٹیسٹ میں پاکستان نے بہت اچھا فائٹ بیک کیا،لیکن حد سے زیادہ پراعتماد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) پاکستا ن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ برسبین ٹیسٹ میں پاکستان نے بہت اچھا فائٹ بیک کیا،لیکن حد سے زیادہ پراعتماد ہونے کی ضرورت نہیں ، اسد شفیق کو چھٹے نمبر سے نہ ہٹایاجائے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ٹیم پاکستان کو یاد رکھنا چاہیے کہ آسٹریلیا نے میچ میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ میزبان ہے ،بھرپور انداز میں اٹیک کرسکتا ہے۔اسد شفیق کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ چھٹے نمبر کا اسپیشلسٹ بیٹسمین بن گیا ہے ،اسے وہاں سے ہٹانا نہیں چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :