باچا خان یونیورسٹی میں قبائلی طلباء کا سکالر شپ نہ ملنے کے خلا ف احتجاجی مظاہر ہ ،حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی

بدھ 21 دسمبر 2016 19:10

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) باچا خان یونیورسٹی میں زیر تعلیم قبائلی علاقوں کے طلباء نے یونیورسٹی میں پولیٹیکل ایجنٹ اور ذمہ دار حکام کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا اور پولیٹیکل ایجنٹ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔یہ مظاہرہ گزشتہ روز قبائلی علاقوں کے طلباء کوسکالر شپ نہ ملنے کے خلا فکیا گیا۔

(جاری ہے)

طلباء نے کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود پولیٹیکل حکام کے سالانہ سکالر شپ نہیں دے رہی جس کی وجہ سے حصول تعلیم میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

۔ مختلف شعبہ جات میں زیر تعلیم درجنوں طلباء نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے اس امر پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود پولیٹیکل ایجنٹ کی طر ف سے ان کو سکالر شپ فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے وہ مالی مشکلات کا شکار ہے اور حصول تعلیم میں دقت ہو رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :