چیف الیکشن کمشنر کا کھڑیانوالہ اور جلال پور جٹاں میں چیئرمین ‘ ڈپٹی چیئرمین ‘ میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کے موقع پر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرزکی تعیناتی کاحکم

بدھ 21 دسمبر 2016 19:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضاخان نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں آج پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے علاقے کھڑیانوالہ اور ضلع گجرات کے علاقے جلال پور جٹاں میں چیئرمین ‘ ڈپٹی چیئرمین ‘ میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کے موقع پر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری وزارت داخلہ کو خط کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ 22 دسمبر کو دونوں اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے موقع پر رینجرز تعینات کی جائیں تاکہ صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔ …(رانا+ع ع)

متعلقہ عنوان :