پشاور،اے پی ایس میموریل باڈی بلڈنگ مقابلے اختتام پذیر

بدھ 21 دسمبر 2016 19:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) اے پی ایس میموریل باڈی بلڈنگ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ۔چیمپئن شپ میں دوسو سے زائد تن سازوں نے حصہ لیا، سلمان ، جاوید ، نوراللهاور عماد خان نے ٹائٹلز اپنے نام کئے ۔سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر تا ج محمد خان ، جنرل سیکرٹری حاجی ہدایت الله ،فنانس سیکرٹری زرین خان ، جائنٹ سیکرٹری ہارون خان ، خورشید خان ، کشور خان ،یاسین خان ،جنرل سیکرٹری پشاور ڈسٹرکٹ محمد اسماعیل خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

شہدائے آرمی کی یاد میں صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس میں اے پی ایس میموریل باڈی بلڈنگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے منعقد ہوئے جس میں ڈسٹرکٹ پشاور کے مختلف کلب سے دوسو سے زائد تن سازوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

70 کلوگرام کلاس میں سلمان خان ، 75kg کلاس میں جاوید خان ،80 کلوگرام ویٹ میں نورالله اور 60 کلوگرام کلاس میں عماد خان نے ٹائٹلز حاصل کئے ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھاکہ سانحہ اے پی ایس بھولنے والا نہیں،کیونکہ وہ بچے پوری قوم کے بچے ہیں۔ سولہ دسمبر تاریخ کا سیاہ دن ہے بچوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رہیں گی۔دوسال گزر گئے اور سانحہ پشاور کے زخم آج بھی تازہ ہیں اور کھلاڑی بھی اس سانحے پر آفسردہ ہیں۔