پی ٹی آئی کے رہنمائوں کا مولانا طارق جمیل کے سسر ،عاطف سعید فاروقی کے والد اور پروفیسر مسرور کیفی کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 21 دسمبر 2016 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، جہانگیر خان ترین ، ا عجاز احمدچوہدری ،میاںمحمود الرشید، عبدالعلیم خان ، چوہدری محمد سرور ، ڈاکٹر یا سمین راشد ، ثوبیہ کمال خان، صمصام بخاری،شبیر سیال ، شعیب صدیقی ، غلام محی الدین دیوان ، اشتیاق ملک، رانا اختر حسین اور فہد شہزاد نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے سسر اور سی پی این ای کے رکن روزنامہ سماء لاہور کے ایڈیٹر عاطف سعید فاروقی کے والد اور پروفیسر مسرور کیفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو صبرو جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :