جسٹس مظہر عالم کاکا خیل کو سپریم کورٹ کا جج اور جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری

بدھ 21 دسمبر 2016 20:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2016ء) پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس مظہر عالم کاکاخیل کو سپریم کورٹ کا جج اور جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس مظہر عالم کاکاخیل کو سپریم کورٹ کا جج اور جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ لگانے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے دونوں ججز کی تقرری کی سفارش کی تھی۔