کمزور معیشت کو بہتر بنانے کیلئے دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے ،موجودہ حکمران کرپشن کے خاتمے کی بجائے اس کی بھرپور پرورش کررہے ہیں

پا کستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیر الدین خان کی میڈ یا سے گفتگو

بدھ 21 دسمبر 2016 20:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیر الدین خان نے کہا ہے کہ کمزور معیشت کو بہتر بنانے کیلئے دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے موجودہ حکمران کرپشن کے خاتمے کی بجائے اس کی بھرپور پرورش کررہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج یہ تناور درخت بن چکا ہے حکمران خاندان کی شفاف کرپشن کا پوسٹ مارٹم ہو کر ہی رہے گا جس سے ان کا کچہ چٹھا عوام کے سامنے آجائے گا حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں انہیں خود کو ہر صورت احتساب کیلئے پیش کرنا ہوگا وہ گز شتہ روز یہان میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن کھانے کا سلسلہ عروج پر ہے اور معتبر ادارے بھی اس کا ذکر کرچکے ہیں عوام چاہتے ہیں کہ اس ملک میں بسنے والے ہر پاکستانی کو صحت تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولتیں میسر آئیں تو پھر سب کو ملک میں شفاف احتساب کیلئے آواز بلند کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :