سوئنگ کے سلطان نے اسد شفیق کا بیٹنگ نمبر تبدیل کرنے کی مخالفت کردی

اسد شفیق کو چھٹے نمبر سے نہ ہٹایا جائے، پاکستان کو یاد رکھنا چاہیے آسٹریلیا نے میچ میں کامیابی حاصل کی، وسیم اکرم

بدھ 21 دسمبر 2016 21:09

سوئنگ کے سلطان نے اسد شفیق کا بیٹنگ نمبر تبدیل کرنے کی مخالفت کردی
(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2016ء) پاکستا ن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ برسبین ٹیسٹ میں پاکستان نے بہت اچھا فائٹ بیک کیا،لیکن حد سے زیادہ پراعتماد ہونے کی ضرورت نہیں ، اسد شفیق کو چھٹے نمبر سے نہ ہٹایاجائے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم پاکستان کو یاد رکھنا چاہیے کہ آسٹریلیا نے میچ میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ میزبان ہے ،بھرپور انداز میں اٹیک کرسکتا ہے۔اسد شفیق کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ چھٹے نمبر کا اسپیشلسٹ بیٹسمین بن گیا ہے ،اسے وہاں سے ہٹانا نہیں چاہیے۔