حمزہ شہباز کے لہجے اور گفتگو سے ان کے اندر کا خوف واضح ہو رہا ہے ‘ سید صمصام علی بخاری

(ن) لیگ کی طرف سے قوم کا مال چوری کرکے اسے چھپانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے

بدھ 21 دسمبر 2016 22:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ حمزہ شہباز کے لہجے اور گفتگو سے ان کے اندر کا خوف واضح ہو رہا تھا ، (ن) لیگ کی طرف سے قوم کا مال چوری کرکے اسے چھپانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ، حمزہ شہبازنے سوال گندم جواب چنا دیا ہے ،انہوں نے کہاکہ گرمیوں میں لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنائے رکھی تھی اور اب (ن) لیگ کی حکومت نے سردیاں آتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ کا عوام کو تحفہ دے دیا ہے جس سے عوام کو سخت پریشانی لاحق ہے بچے بغیر ناشتے کے سکولوں میں جانے پر مجبور ہیں، انہوں نے کہاکہ حکومت نے ریگولیٹ اتھارٹی کو ختم کرکے جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوشش کی ہے تحریک انصاف حکومت کے اس فیصلے کو مستر د کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے اس فیصلے کوفوری واپس لیا جائے ، سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ عوام جان چکے ہیں (ن) لیگ کی حکومت کرپٹ ہے اور کرپشن کے یہ بادشاہ ہیں، عوام اب ان کے کسی جھانسے میں نہیںآئے گی، انہوں نے کہاکہ عوام حکمرانوں سے لوٹی ہوئی دولت کاحساب چاہتی ہے ، حمزہ شہبازکے پاس عوام کے سوالوں کا جواب موجود نہیںہے ۔

متعلقہ عنوان :