شارجہ میں الیکٹرانکس کی دوکان پر ڈکیتی کے الزام میں 3پاکستانی گرفتار، سمارٹ فونز ،لیپ ٹاپس اور دیگر سامان برآمد

بدھ 21 دسمبر 2016 22:34

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں پولیس نے کمرشل دوکانوں کو لوٹنے کے الزام میں 3 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا۔عرب میڈیا کے مطابق شارجہ میں پولیس نے کمرشل دوکانوں کو لوٹنے کے الزام میں 3 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں شارجہ انڈسٹریل ایریا میں الیکٹرانکس کی دوکان سے ڈکیتی کی شکایت موصول ہوئی جس پر فرنزاک ایکسپرٹس ،پیٹرول اہلکاروں اور کرائم سین ایکسپرٹس نے موقع واردات سے فنگر پرنٹس اور شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد سے مشتبہ افراد کی شناخت کی۔پولیس نے ان افراد کے گھر پر چھا پہ مار کر ڈکیتی میں لوٹے گئے کئی سمارٹ فونز ،لیپ ٹاپس اور دیگر الیکٹرانکس کا سامان برآمد کیا۔

متعلقہ عنوان :