بلوچستان ہائی کورٹ میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت

عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ کا وکالت نامہ واپس کردیا مشرف اگر عدالت کے طلب کرنے پر نہیں آئیں گے تو انٹر پول کے زریعے بلالینگے عدالت کا اظہار برہمی

بدھ 21 دسمبر 2016 23:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2016ء) بلوچستان ہائی کورٹ میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ کا وکالت نامہ واپس کردیا ، مشرف اگر عدالت کے طلب کرنے پر نہیں آئیں گے تو انٹر پول کے زریعے بلالینگے عدالت کا اظہار برہمی استغاثہ کے مطابق نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ پر مشتمل جج صاحبان جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ نے کی دوران سماعت عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ سے استفسار کیا کہ پرویز مشرف کب آرہے ہیں آپ عدالت کو حتمی تاریخ دیں جس پر اختر شاہ بتایا کہ مشرف تئیس مارچ کو پاکستان آئیں گے عدالت نے کہاکہ ہم آپ کو مرضی کے مطابق تاریخ دینگے لیکن مشرف کا عدالت میں لانا ہوگا اور آپ کو اس کی ضمانت دینا ہوگی وکیل اختر شاہ نے عدالت سے درخواست ی کہ ان کو مزید مہلت دی جائے تاکہ پرویز مشرف کی سیکورٹی اور صحت سے متعلق ضروری لوازمات کو پورا کیا جاسکے جس پر جج نے کہا کہ عدالت آپ کی مرضی سے نہیں چلے گی اور نہ ہم آپ کی ایڈوائس کو تسلیم کرتے ہیں مشرف اگر نہیں آئیں گے تو انٹر پول کے ذریعے بلالینگے عدالت نے اختر شاہ ایڈووکیٹ سے مکا لمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ انتے بے اختیار ہیں تو عدالت میں کیوں آئے ، سپریم کورٹ میں تو ملزم کے بغیر داخل ہونے نہیں دیا جاتا ہم بلوچستان کی روایات کا خیال کررہے ہیں عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ کو ان کا وکالت نامہ واپس کرتے ہوئے کہا کہ آپ سماعت کا حصہ نہیں رہے مقدمے کی مزید سماعت بیس مارچ کو ہوگی۔