وزیراعلیٰ بلوچستان کا سابق سینیٹر حافظ حسین احمدکی طبیعت کی ناسازی پر گہری تشویش کااظہار

جمعرات 22 دسمبر 2016 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب نواب ثناء اللہ خان زہری نے جمعیت علماء اسلام کے رہنما سابق سینیٹر حافظ حسین احمد کی طبیعت کی ناسازی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ انہیں حافظ حسین احمد کی صحت کی خرابی کا جان کر تشویش ہوئی ہے جو ایک تجربہ کار اور مخلص سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی نفیس شخصیت کے مالک بھی ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :