حب ، درگاہ شاہ نورانی کو زائرین کے لئے دبارہ کھول دیا گیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 11:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) حب میں درگاہ شاہ نورانی کو زائرین کے لئے دبارہ کھول دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے حب میںدرگاہ شاہ نورانی پر 12 نومبر کو ہونے والے خودکش حملے کے 40 روز بعد درگاہ کو زائرین کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق درگاہ پر خودکش بم حملے کے بعد تمام مرمتی کام مکمل کر تے ہوئے مستقبل کے لئے سیکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے ۔

درگاہ کو دوبارہ کھولنے کے بعد سیکیورٹی کے انتظامات رینجرز کے حوالے کئے گئے ہیں اور زائرین کو مکمل تلاشی کے بعد مزار پر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ درگاہ شاہ نورانی پر 12 نومبر کو دھمال ڈالی جا رہی تھی کہ اس دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجہ میں خواتین سمیت درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :