امریکی عدالت میں ایگزیکٹ کے پاکستانی ایگزیکٹوپر باقاعدہ الزام عائد

مئی2015 میں ایگزیکٹ کے دفاتر پاکستان میں بند کیے جانے کے بعد بھی عمیر نے دھندا جاری رکھا تھا،استغاثہ

جمعرات 22 دسمبر 2016 12:25

امریکی عدالت میں ایگزیکٹ کے پاکستانی ایگزیکٹوپر باقاعدہ الزام عائد

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) ایگزیکٹ کا 14کروڑ ڈالر مالیت کا جعلی ڈگری کیس میں گزشتہ برس پاکستان میں گرفتاریوں کے بعد عالمی سطح پر نئی کارروائی کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مریکی عدالت نے پاکستانی ایگزیکٹو پر باقاعدہ الزام عائد کردیا ۔ مین ہٹن کی وفاقی عدالت میں ایگزیکٹ کے ایگزیکٹو عمیر حامد کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹ کمپنی کے 30سالہ ایگزیکٹو عمیر حامد کو پیر کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ عمیر حامد پر امریکا میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں سے فیس لے کر جعلی ڈگریاں بیچنے کے الزامات ہیں۔اٹارنی کا کہنا تھاکہ مئی2015 میں ایگزیکٹ کے دفاتر پاکستان میں بند کیے جانے کے بعد بھی عمیر نے دھندا جاری رکھا تھا۔ گزشتہ سال پاکستان حکومت نے امریکا سے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں مدد کی درخواست کی تھی۔ ایگزیکٹ کو جعلی ڈگریوں کی فروخت سے لاکھوں ڈالر بٹورنے کے الزام کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :