دو سال سے ’’دھنواں اکالی‘‘ کوٹلی میں واٹر ٹربائن کی خرابی باعث مکین پانی جیسی قدرتی نعمت کو پیٹرول کی قیمت پر خریدنے کیلئے مجبور ہیں ‘ مضر صحت پانی کے استعمال سے عوام موذی بیماریوں کا شکار ‘مال مویشی مرنا شرو ع ہو چکے ہیں

ممتا ز عوامی و سماجی رہنماء ملک صئیم فیض کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 22 دسمبر 2016 13:51

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) ممتا ز عوامی و سماجی رہنماء ملک صئیم فیض نے کہاہے کہ گزشتہ دو سال سے ’’دھنواں اکالی‘‘ کوٹلی میں واٹر ٹربائن کی خرابی کے باعث وہاں کے مکین پانی جیسی قدرتی نعمت کو پیٹرول کی قیمت پر خریدنے کیلئے مجبور ہیں ۔ مضر صحت پانی کے استعمال سے عوام موذی بیماریوں کا شکار جبکہ مال مویشی مرنا شرو ع ہو چکے ہیں۔

حکومت کی پراسرار خاموشی اہلیان علاقہ کیلئے وبال جان بن چکی ہے ۔ اگرچند روز تک واٹر سپلائی سسٹم بحال نہ کیا گیا تو ’’دندلی کوٹلی ‘‘ روڈ بلاک کے پہیہ جام کر دیں گے ۔ ملک صئیم فیض نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کی یہ عادت بن چکی ہے کہ جب تک پرتشدد احتجاج نہ کیاجائے مسائل کے حل کی طرف توجہ نہیں دی جاتی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دو سال سے عوام علاقہ پانی کیلئے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔

مائیں بہنیں دو کلومیٹر سنگلاخ چٹانوں سے گزر کر سر پر گھڑوں میںپانی لانے پر مجبور ہیں جبکہ 80فیصد مجبور اہلیان علاقہ پیٹرول کی قیمت پر پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ جبکہ اکثریتی آبادی مضر صحت پانی کی وجہ سے کڈنی ، فیلیئر ، پیٹ اور سانس کے موذی امراض کا شکار ہو چکی ہے ۔ جبکہ پانی کی نایابی کے باعث مال مویشی تک ہلاک ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ لیکن حکومت اور انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ۔اب اہلیان علاقہ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اگر چند روز تک واٹر سپلائی سسٹم بحال نہ کیا گیا تو ’’دندلی کوٹلی روڈ‘‘ بلاک کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اورحکومت پر عائد ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :