شہریار خان کا دنیا ئے کرکٹ میںایشین بلاک کی بحالی کیلئے بھارت کوپاکستان سے رابطہ جوڑنے کا مشورہ
جمعرات 22 دسمبر 2016 13:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )کے چیئرمین شہریارخان نے دنیا ئے کرکٹمیںایشین بلاک کی بحالی کیلئے بھارت کوپاکستان سے رابطہ جوڑنے کا مشورہ دے دیا۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے کہا کہ دنیائے کرکٹ میں ایشین بلاک کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان قریبی تعلقات ضروری ہیں، پی سی بی اس پر یقین رکھتا ہے کہ سیاست اور کھیلوں کو الگ رکھا جانا چاہیے، ہم ہمیشہ باہمی سیریز کی بات چیت کیلیے تیار ہیں، مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ جب کبھی باہمی کرکٹ بحال ہوگی اب بھارت نہیں بلکہ پاکستان سیریز کی میزبانی کرے گا، ہماری دو سیریز بھارت کے ذمے ہیں۔
ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچنے والے شہریارخان نے کہا کہ ایشین بلاک کو دوبارہ موثر بنانے کیلیے دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈ کو ایک دوسرے کی مدد درکار ہوگی۔(جاری ہے)
انھوں نے مزید کہا کہ ماضی میں جب پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈز مل کر کام کرتے رہے تو اس سے ایشیائی ملکوں نے آئی سی سی میں بہتر کردار ادا کیا، ہم نے مشترکہ طور پر برصغیر اور جنوبی ایشیا میں ورلڈ کپ کی میزبانی کا اعزاز پایا اور کرکٹ براڈکاسٹنگ سے زیادہ منافع جمع کیا، البتہ پاک، بھارت حالیہ کشیدہ تعلقات ایشین بلاک کو کمزور کرنے کا سبب بنے ہیں، اس کی بحالی کیلیے سب سے پہلے بھارت کو پاکستان سے باہمی سطح پر کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنا ہوگا۔
ماضی میں دونوں ممالک نے ایشین بلاک کی قیادت کی تھی جس میں ان کا تعاون اور مشترکہ منصوبہ بندی شامل رہی تھی، شہریارخان نے یہ تسلیم کیا کہ بگ تھری کا گورننس اور ریونیوتقسیم کا تصور حالیہ برسوں میں اپنی قوت کھوچکا ہے،انھوں نے امید ظاہر کی کہ اے سی سی تمام بورڈ ممبران کے تعاون سے 2018 میں ورلڈ کلاس ایشیا کپ منعقد کرانے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.