آئی سی سی نے فاف ڈوپلیسی کی اپیل مسترد کر دی

آزاد جوڈیشل کمشنر مائیکل بیلوف نے کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 42.3 کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزا برقرار رکھی

جمعرات 22 دسمبر 2016 13:57

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نیآسٹریلیا کیخلاف ہوبارٹ ٹیسٹ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی پر بننے والے بال ٹمپرنگ کیس کی اپیل پر فیصلہ کر دیا ۔ آئی سی سی نے فاف ڈوپلیسی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھی۔

(جاری ہے)

پروٹیز قائد ڈوپلیسی نے چیونگم کیساتھ بال کو چمکایا تھا۔ فاف ڈوپلیسی پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام پر میچ ریفری نے ڈوپلیسی کو میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ کیا تھا۔ آزاد جوڈیشل کمشنر مائیکل بیلوف نے ڈوپلیسی کو کوڈ آف کنڈکٹ کی شق بیالیس اعشاریہ تین کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزا کے خلاف ان کی اپیل مسترد کی۔

متعلقہ عنوان :