سرینگر، میر واعظ عمر فاروق کا متاثرین آتشزدگی کیساتھ اظہار یکجہتی

صاحب ثروت افراد سے متاثرین کی دل کھول کر مدد کرنے کی اپیل

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:24

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق متاثرین آتشزدگی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سرینگر کے علاقے کادی کدل گئے۔ انہوں نے علاقے میں رہائشی مکانوں کی آتشزدگی پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

کادی کدل میں منگل کی رات کو آتشزدگی کے ایک پر اسرار واقعے میں کم از کم چھ رہائشی عمارات خاکستر ہو گئی تھیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے دارالخیر میر واعظ منزل کو ہدایت کی کہ وہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے۔ میر واعظ عمر فاروق نے، جو رفاعی ادارہ ’’ دار الخیر‘‘ کے صدر بھی ہیں، اس موقع پر صاحب ثروت کشمیریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں۔ دارالخیر کے دیگر رہنما اور کارکن بھی میر واعظ کے ہمرا ہ تھے۔