قوم کے بہتر مستقبل کیلئے تعلیم پر توجہ دینی ہوگی، وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے معیاری تعلیم کی اشد ضرورت ہے ، نجی تعلیمی اداروں کا معیاری تعلیم کی فروغ میں اہم کردار ہے ،سرکاری تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم غریب بچوں کوبھی معیاری تعلیم کی اشدضرورت ہے ،مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال دیا ہے

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز میںسالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب قرآنی تعلیمات اورنبی آخرالزمان حضرت محمد ؐ کے طریقو ں پر عمل کرکے ہی دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ملک میں سب سے بڑا مسئلہ معیاری تعلیم کا ہے، عبدالقادر بلوچ

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:48

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہقوم کے بہتر مستقبل کیلئے تعلیم پر توجہ دینی ہوگی، وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے معیاری تعلیم کی اشد ضرورت ہے ،۔نجی تعلیمی اداروں کا معیاری تعلیم کی فروغ میں اہم کردار ہے ،سرکاری تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم غریب بچوں کوبھی معیاری تعلیم کی اشدضرورت ہے ،مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال دیا ہے۔

وہ جمعرات کو یہاں نجی تعلیمی ادارہ تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز میںسالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر وفاقی وزیر اسٹیٹ وسرحدی امور(سیفران )لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں تعمیر وطن آمد پر سکولز اینڈ کالجز کے ایگزیکٹوڈائریکٹر ملک محسن سعید اورایڈمنسٹریٹرکم پرنسپل ملک احسن سعید نے ڈپٹی سپیکر اوروفاقی وزیرکا پرتپاک استقبال کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ 13سال کے طویل عرصہ کے بعد جب مسلم لیگ(ن)کو حکومت ملی تو ملک شدید معاشی بحران کا شکار تھا۔موجودہ حکومت نے ساڑھے 3سال کے دوران ملکی معیشت کو مضبوط کیا اورخسارہ میں جانے والے قومی اداروں کو منافع بخش ادارے بنایا۔انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے صحت اورتعلیم پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

موجودہ حکومت صحت اورتعلیم کے شعبہ میں بہتری لانے کے لئے ٹھوس اورجامع اقدامات اٹھارہی ہے۔موجودہ ملکی حالات کا ذکر کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے پاک فوج سے مل کر وطن عزیز کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کردیا ہے۔ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسٹیٹ وسرحدی امور(سیفران )لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ وہ چناروں کو سکولوں کے شہر ایبٹ آباد آکر انتہائی خوشی محسوس کررہے ہیں۔

دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی نوجوانوں کیلئے بہت ضروری ہے۔قرآنی تعلیمات اورنبی آخرالزمان حضرت محمد ؐ کے طریقو ں پر عمل کرکے ہی دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ملک میں سب سے بڑا مسئلہ معیاری تعلیم کا ہے۔ایبٹ آباد تعلیم کے مرکز کا کردار ادا کررہا ہے۔موجودہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں زندگی کے ہرشعبہ میں تعلیم کا اشد ضرورت ہے۔

تعلیم یافتہ کسان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔تجارت کے شعبہ میں بھی تعلیم کے ذریعے ہی ترقی کی جاسکتی ہے۔موجودہ حکومت کے تعلیم کے شعبہ پر بھرپور توجہ دینی ہوگی۔تقریب میں مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ اورمہمان اعزازی مرتضیٰ جاوید عباسی نے تعمیر وطن سکولز اینڈ کالجز کی جانب سے ڈائریکٹر اکیڈیمک گرلز ونگ مس شازیہ فضل الرحمن کو اعلیٰ کارکردی پر عمرہ کا ٹکٹ اورگولڈ میڈل۔

ڈائریکٹر اکیڈیمک بوائز ونگ نائلہ رشید،لیکچرر کیمسٹری مس اسماء،لیکچرر اسلامیات افتخار حسین،لیکچرر میتھ محمد عاطف اورلیکچرر بیالوجی وقاص احمد کو عمرہ کے ٹکٹ دئیے۔ایبٹ آباد بورڈ میں میٹرک اورایف اے /ایف ایس سی نتائج میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء وطالبات رمشیٰ حفیظ،نعمان علی ،احمد مصطفی،نورالہدیٰ،بی بی حلیمہ ،سیدہ حلیمہ مشہدی،کائنات جدون،اقصیٰ نذیر،زینب اعجاز،ایمن عابد،تمیس محمود،فاطمہ اختر،حناء افسر،ملیحہ ثانی،اقراء اقبال اورسارہ شہزادی کو لیپ ٹاپ دئیے گئے۔

اس موقع پر میٹرک اورایف ای/ایف ایس سی میںنمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں گولڈ میڈل بھی تقسیم کئے گئے۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ اورمہمان اعزازی مرتضیٰ جاوید عباسی کو خصوصی شیلڈز سے نوازا گیا۔