مولانا طارق جمیل سے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر محمود اشرفی کی ملاقات

جمعرات 22 دسمبر 2016 19:04

مولانا طارق جمیل سے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر محمود ..
لاہور/فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر محمود اشرفی اور مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی ملاقات ۔جنید جمشید او ر مولانا طارق جمیل کے سسر کے لیئے دعائے مغفرت ۔جنید جمشید نے ساری عمر اللہ کے دین کے لیئے وقف کی تھی قدرت خداوندی کا ہر فیصلہ اس کی شان اور وحدانیت کا مظہر ہوتا ہے اللہ کے فیصلوں کے سامنے کسی کو اف تک کہنے کی مجال نہیں ہے ،مولانا طارق جمیل عالم اسلام میں دعوت و تبلیغ اور حضورﷺ کی نعت کو جنید جمشید نے جس احسن انداز میں بیان کیا آج بھی اس کی آواز امت مسلمہ کے دلوں میں جگ مگا رہی ہے جنید جمشید سچے عاشق رسول تھے اور پاکستان کے ہر شعبہ کے افراد میں ان کے لیئے محبت تھی جس کا اظہار جنازہ میں شریک جم غفیر نے کیا ،چیئر مین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی ربیع الاول مسلمانوں کے لیئے مسرت اور غم کے ملے جلے جذبات لے کر آتا ہے جنید جمشید خوش نصیب ہے کہ اس کی وفات بھی ربیع الاول میں ہوئی اللہ تعالیٰ نے اس کائینات میں اپنے دین کا کام منتخب شخصیات سے لینا ہے اور اللہ کی منشا کے مطابق وہ دین کا کام کرتے رہیں گے،سیکرٹری جنرل پاکستان علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان علماء کونسل پنجاب کے صدر حافظ محمد امجد ،ضلعی صدر ،مولانا اعظم فاروق،مولانا عزیز الرحمن رحیمی بھی موجود تھے اور مہتمم جامعہ دار القرآن قاری محمد یٰسین نے مولانا طارق جمیل کے سسر حاجی انور اور جنید جمشید کے لیئے دعائے مغفرت کروائی۔

متعلقہ عنوان :