پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان کا انتخاب مکمل ‘حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)نے میدان مارلیا

اٹک میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کے قر یبی بھانجے کو شکست ‘ چوہدری شجاعت کی بھانجی ایمان طاہر فاتح ‘گجرات میں چوہدری شجاعت کی ہمشیرہ اوررحیم یار خان میں مخدوم احمد محمود کے صاحبزادے کولیگی امیدوار کے ہاتھوں ہار ‘فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ کے امیدواروں نے چوہدری شیر علی گروپ کو مات دیدی ،سمیر املک بھی چیئر مین ضلع کونسل میانوالی منتخب ، ناروال اور لاہور کے میئر اور ضلع کونسل کے عہدیدار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ‘لالہ موسیٰ میں پیپلزپارٹی کے ندیم اصغر نے حکومتی امیدوار کو شکست دیدی ‘جہلم سمیت کئی اضلاع میں آزاد امیدواروں کی بھی کامیابی ‘31دسمبرکو منتخب بلدیاتی سر براہان اپنے عہدوں کو حلف اٹھائیں گے ْجیتنے والے گروپوں کی جانب سے منوں مٹھا ئیاں تقسیم ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑ ے اور رقص

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:35

لاہور/ملتان/فیصل آباد/رحیم یار خان /گوجر انوالہ /شیخوپورہ /اٹک (آئی این پی ) پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان کا انتخاب بھی مکمل ‘تیسرے مرحلے کے تحت ہونے والے میئرز ‘ ڈپٹی میئرز ‘ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمینوں کے انتخابات میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)نے میدا ن مارلیا اور ضلع کونسل کی کل 33نشستوں میں سے 25نشستیں حاصل کرلیں جبکہ دیگرسات نشستیں آزاد امیدواروں اور ایک مسلم لیگ (ق) کے حصے میں آئی ، ان میں دیگر دوبڑی سیاسی جماعتیں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی مات کھا گئیں ، ان انتخابات میں کئی بڑے اپ سیٹ بھی ہوئے ، اٹک میں ضلع کونسل کی نشست پر چوہدری شجاعت حسین کی بھانجی ایمان طاہر نے چوہدری نثار کے بھانجے احسن علی کو شکست سے دو چار کردیا ، اپنے ہی شہر گجرات میں چوہدری شجاعت کی ہمشیرہ سمیرا لٰہی الیکشن ہار گئیں جبکہ رحیم یار خان میں پیپلزپارٹی پنجاب کے اہم رہنما سیدمخدو م احمد محمود کے بیٹے سید علی محمود (ن) لیگ کے اظہر لغاری سے مات کھاگئے ، ادھرسمیر املک بھی چیئر مین ضلع کونسل میانوالی منتخب ہوگئیں‘(ن) لیگ نے 5بڑے شہروں میں مسلم لیگ ن نے مئیراورڈپٹی مئیرکے لئے کامیابی حاصل کرلی‘وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے والد افضل حسین تارڑ چیئر مین ضلع کونسل حافظ منتخب ‘فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ خاںنے تحر یک انصاف کی حمایت سے چوہدری شیر علی گروپ کو شکست دیدی‘لالہ موسیٰ میں پیپلزپارٹی کے ندیم اصغر نے حکومتی امیدوار کو شکست دیدی ‘ناروال اور لاہور کے میئر اور ضلع کونسل کے عہدیدار پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں ‘‘جہلم سمیت کئی اضلاع میں آزاد امیدواروں کی بھی کامیابی‘31دسمبرکو منتخب بلدیاتی سر براہان اپنے عہدوں کو حلف اٹھائیں گے ،جیتنے والے گروپوں نے جیت کی خوشی میں منوں مٹھا ئی تقسیم کی اقور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑ ے ڈا لے ،شہروں میں گلاب کے پھولوں کے ہار اور پھولون کی پتیاں نا یاب ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پنجاب میں ہونیوالے بلدیاتی اداروں کے سر براہان کے انتخابات میں غیرسرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق ملتان میں (ن) لیگ کے نویدالحق آرائیں مئیر جبکہ ڈپٹی مئیرمنوراحسان اورعامر سعید انصاری کامیاب ہوئے‘ڈیرہ غازی خان میں مسلم لیگ( ن) کے شاہد حمید چانڈیومئیرمنتخب ہوگئے جبکہ شیخ اسرارنے ڈ پٹی مئیر کیلئے میدان مارلیا‘غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق گوجرانوالہ میں ن لیگ کے شیخ ثروت اکرام مئیرجبکہ ڈپٹی مئیر رانا مقصوداورسلمان خالد منتخب ہوگئے فیصل آباد میں مسلم لیگ( ن) کے امیدوار محمد رزاق ملک میئرمنتخب ہوگئے‘نومنتخب میئرکاتعلق راناثنا گروپ سے ہے جبکہ شیرعلی گروپ کے امیدوار کو میئر شپ اور ضلع کونسل کے عہدوں پر شکست ہوئی ہے اور چوہدری زاہد نذیر چیئر مین ضلع کونسل منتخب ہوئے جبکہ فیصل آبادکے 3ڈپٹی مئیر شیخ یوسف،چودھری عبدالغفوراورامین بٹ بھی کامیاب قرارپائے بہاولپور میں غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ نے عقیل نجم ہاشمی مئیر جبکہ ملک منیر اقبال ڈپٹی میئرکیلئے فاتح قرارپائے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ میںمیونسپل کمیٹی وہاڑی میںایم این اے طاہراقبال چودھری گروپ کے امیدواربرائے چیئرمین شیخ محمدحسین سلیم اوروائس چیئرمین سردارغلام مرتضیٰ ڈوگرنے 32ووٹوںمیںسے 17ووٹ حاصل کرکے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کرلی جبکہ ان کے مخالف حکمران جماعت مسلم لیگ کے امیدوارنادرعلی بھٹی 14ووٹ حاصل کرسکے کامیابی کے بعدچیئرمین شیخ محمدحسین سلیم کوگروپ لیڈرایم این اے طاہراقبال چودھری،راناطاہرمحمودنمبردارکی قیادت میںعوام کی بہت بڑی تعدادکے ساتھ جلوس نکالااورشہربھرکاچکرلگایاراستے میںشہریوںنے جگہ جگہ ان پرگل پاشی کی اوربھرپورخوشی کااظہارکیاچیئرمین ضلع کونسل وہاڑی کے انتخابات میںمسلم لیگ ن کے امیدوارپیرغلام محی الدین چشتی وائس چیئرمینزعاصم سعیدمنیس اورراناشاہدسرورنے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی انتخابات میںتین گروپوںکے امیدواروںکے درمیان مقابلہ تھاکل 130ووٹوںمیںسے پیرغلام محی الدین چشتی 77ووٹ حاصل کرکے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق کامیاب قرارپائے جبکہ انکے مدمقا بل امیدوارایم این اے طاہراقبال چودھری کے بھائی زاہداقبال چودھری37جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوارسیدعلمدارشاہ صرف8 ووٹ حاصل کرسکے چیچہ وطنی میونسپل کمیٹی کے چیئر مین اور وائس چیئر مین کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے رانا محمد اجمل خاں اور ملک اصغر گلزار کامیاب ہو گئے‘ن لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فیاض حسن کمبوہ کے پولنگ ایجنٹ کو ووٹ ضائع کرنے پر پولیس نے حراست میں لے لیا‘ٹی ایم اے دفاتر چیچہ وطنی میں صبح9بجے سے 2بجے تک پولنگ جاری رہی جس کے بعد جب گنتی کا عمل شروع ہوا تو ووٹوں پر سیاہی گری ہوئی تھی۔

اس دوران میں ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار کے پولنگ ایجنٹ نے اپنے مخالف امیدوار کا ایک ووٹ اٹھا کر چبا لیا جس کے بعد ڈی سی او ساہیوال شوکت علی کھچی ،ڈی پی او ڈاکٹر عاطف اکرام بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے گنتی میں پی ٹی آئی کے امیدوار چیئر مین رانا اجمل خاں اور وائس چیئر مین ملک اصغر گلزار کو 14جبکہ انکے مخالف ن لیگ کے فیاض حسن کمبوہ امیدوار چیئر مین اور آصف رفیق جٹ امیدوار وائس چیئر مین کو 12ووٹ ملے۔

تین ووٹ سیاہی گرنے اور ایک پولنگ ایجنٹ کے چبانے سے ضائع ہو گیاحافظ آباد میں ضلع کونسل اور چاروں میونسپل کمیٹیوں کے چیئر مین اور وائس چیئر مین کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے افضل حسین تارڑ گروپ نے کلین سویپ کر لیا۔ضلع کونسل میں وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چودھری افضل حسین تارڑ اور رائے قمر الزمان کھرل 39ووٹ لیکر ضلع کونسل کے چیئر مین اور وائس چیئر مین منتخب ہو گئے۔

جبکہ پی ٹی آئی کے قیصر عباس چدھڑ اور ملک محمد انور 21ووٹ حاصل کر سکیں۔میونسپل کمیٹی حافظ آباد میں مسلم لیگ ن کے حاجی جمشید عباس تھہیم اور خالد محمود بٹ تیس ووٹ لیکر چیئر مین اور وائس چیئر منتخب ہوئے ان کے مد مقابل ایم پی اے گروپ کے ملک پھول اعوان اور شیخ محمد امجد 28ووٹ حاصل کر سکیں ۔میونسپل کمیٹی سکھیکی میں مسلم لیگ ن کے چیئر مین ناصر قیوم بھٹی اور وائس چیئر مین عدنان بھٹی نے 13جبکہ پی ٹی آئی کے ساجدمحمود چیمہ اور افضل شاہ نے 8ووٹ حاصل کیے۔

جلاپور بھٹیاں میونسپل کمیٹی سے مسلم لیگ ن کے میاں زاہد حسین بھٹی اورو ائس چیئر مین افضل حسین بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ پنڈی بھٹیاںمیونسپل کمیٹی سے بھی ن لیگ کے بابر شفیق چیئر مین اور محمداسلم میسن بلا مقابلہ وائس چیئر مین منتخب ہو گئے‘انتخابات کے موقعہ پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میونسپل کمیٹی حافظ آباد کے انتخابات میں مسلم لیگ ن دوحصوں میں تقسیم ہوکر آپس میں ایک دوسرے کے مدمقابل تھی۔

ایم۔پی۔اے گروپ جس کی قیادت لیگی ایم۔پی۔ایز ملک فیاض اعوان اور اسد اللهآرائیں کررہے تھے جبکہ اُنکے نامزد اُمیدوار ملک گل نواز پھول اعوان کو پی۔ٹی۔آئی کی بھی حمایت حاصل تھی جبکہ کامیاب ہونے والے لیگی امیدوار حاجی جمشید عباس تھہیم کو وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ، سابق ایم۔این۔اے افضل تارڑ اور ایم۔این۔اے میاں شاہد بھٹی کی حمایت حاصل تھی ضلع کونسل پاکپتن کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے سابق ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا کی نگرانی میں کامیابی حاصل کر لی۔

ضلع کونسل کا چیئرمین میاں محمد اسلم سکھیرا اور وائس چیئرمین اسرار ظفر بودلہ، وائس چیئرمین میاں اسلم پرویز ہوتیانہ 38ووٹ منتخب ہو گئے جبکہ مسلم لیگ(ن)ضلع کونسل کا چیئرمین امیدوار خالد سعید خاںاور وائس چیئرمین رانا ارادت خاں، وائس چیئرمین پیر خالد قطب صرف 35ووٹ حاصل کر سکے اور مسلم لیگ (ن) شکست کھا گئی۔انجمن جلال آبادی نے ضلع کونسل پاکپتن کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی پر سابق ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا اور نو منتخب کے چیئرمین میاں محمد اسلم سکھیرا اور وائس چیئرمین اسرار ظفر بودلہ، وائس چیئرمین میاں اسلم پرویز ہوتیانہ کو مبارک باد دی ہے اٹک میں نواز لیگ کیلئے بڑا سیٹ اپ ، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے بھانجے چیئرمین ضلع کونسل کا انتخاب ہار گئے اٹک سے سامنے آنے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں کہا گیاہے کہ اٹک سے ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کی بجانجی ایمان طاہر چیئرمین ضلع کونسل منتخب ہو گئی ہیں ، انکے مد مقابل نواز لیگ کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے بھانجے احسن علی الیکشن لڑ رہے تھے ۔