جماعت اسلامی سندھ کے رہنمائوں کا ذوالفقارمرزا کے والد کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) نائب امیرجماعت اسلامی اسداللہ بھٹو، سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،جنرل سیکرٹری ممتازحسین سہتو اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے سابق صوبائی وزیرداخلہ ذوالفقارمرزا کے والد اورسابق اسپیکرقومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے سسر کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کے لیئے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔#