راولپنڈی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان ،خواتین پر تیزاب پھینکنے، کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم ، دھماکہ خیز مواد برآمدگی اور مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے ایوب خان مارتھ لاہور میٹنگ میں شرکت کے باعث ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان ،خواتین پر تیزاب پھینکنے، کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم ، دھماکہ خیز مواد برآمدگی اور مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی،گزشتہ روز مقدمات کی سماعت سے قبل بتایا گیا کہ جج لاہور میٹنگ میں ہونے کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکتی جس کے باعث تھانہ وارث خان، تھانہ صادق آباد، تھانہ رتہ امرال میں درج ٹارگٹ کلنگ کے 9مقدمات میں ملوث ملزم عبدالواحد کے مقدمات کی سماعت 17جنوری تک ملتوی کر دی گئی، ان مقدمات کی سماعت اب انسداد دہشت گردی فورس حکام تفتیش کر رہے ہیں، تھانہ صادق آباد میں درج خواتین پر تیزاب پھینکنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم محمد زبیر کیس کی سماعت 14جنوری، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم محمد شعیب کیس کی سماعت 12جنوری تک، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمہ میںنامزد ملزم ابراہیم کیس کی سماعت 14جنوری جبکہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میںنامزد ملزم امجد حسین اور شہزاد کے مقدمات کی سماعت مزید کارروائی کیلئے 14جنوری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :