مسلم لیگ ن کے میر ظفر بشیر چیئرمین میونسپل کمیٹی گکھڑاور میاں ارسلان ثاقب انصاری وائس چیئرمین منتخب

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:09

گوجرانوالہ۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) میر ظفر بشیر مسلم لیگ ن کی طرف سے 23ووٹ حاصل کرکے چیئرمین میونسپل کمیٹی گکھڑاوروائس چیئرمین میاں ارسلان ثاقب انصاری منتخب ہو گئے ان کے مقابل مسلم لیگ ن میاں مظہر جاوید گروپ کے امیدوار برائے چیئرمین عبدالوحید بٹ اور وائس چیئرمین عمران اکرم ٹھکراایڈووکیٹ نے 9 ووٹ حاصل کیے نتائج کا اعلان ہوتے ہی مسلم لیگ کے کونسلرز کا رکنوں اور شہریوں نے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو پھولوں سے لاد دیا اور گاڑی پر سوار کر کے جلوس کی شکل میں میر ہائوس لایا گیا نو منتخب چیئرمین میر ظفر بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے کامیابی حاصل ہو ئی ہے تمام کونسلرز کی مشاورت سے گکھڑ میں تعمیر و ترقی کا جال بچھا کر نقشہ بدل دیں گے۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین میاں ارسلان ثاقب انصاری نے کہا کہ تمام ہائوس کی مشاورت سے قصبہ کے مسائل حل کریں گے اور تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ ایم پی اے چوہدری محمد اشرف وڑائچ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے گوجرانوالہ میں کلین سویپ کیا ہے تمام کامیابیاں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی نذر کرتا ہوں تمام دوستوں اور مسلم لیگی کارکنوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں اس موقع پر مدثر قادر صباح، وسیم یعقوب بٹ، شمیم رضابلا زرگر، مرزا عبید اللہ مغل، صابر علی چوہدری، حاجی محمد اختر، رانا عبدالجبار، مطیع اللہ بٹ، شیخ شبیر احمد ہاشمی، اعجاز احمد چیمہ، میر لطیف پہلوان اور سینکڑوں کارکنوں نے میر ہائوس میں نو منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کو مبارکباد دی میر مظہر بشیر نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن گکھڑ کا مثبت اور غیر جانبدارانہ کوریج پر شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :