پاک فضائیہ ہر قسم کے خطرات میں ہمیشہ ہراول دستے کے طور پر اپنا کردار اد ا کرتی ہے

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا سرگودھا میں 47ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:09

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہاہے کہ ہماری مشرقی سرحدوں پر درپیش خطرات ہوں یا دہشت گردی کے خلاف آپریشنز، پاک فضائیہ ہر قسم کے خطرات میں ہمیشہ ہراول دستے کے طور پر اپنا کردار اد ا کرتی ہے۔ و ہ جمعرات کو سرگودھا میں کمبیٹ کمانڈرز سکول کی47ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

--- پاک فضائیہ کے سربراہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ ائیر چیف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ وطن عزیز کی خود مختاری کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ کمبیٹ کمانڈر سکول نے اس اہم ذمہ داری کو بخوبی سر انجام دینے کے لیے آپکی پیشہ ورانہ مہارت اور تکنیکی شعور میں اضافہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یا د رکھیں کہ یہ کورس آپکی بنیادی صلاحیتوں میںمثبت نکھار پیدا کرے گا جس سے پاک فضائیہ کی جنگی صلاحیتیوں کو تقویت ملے گی۔

میں آپ کو تاکید کرتا ہوں کہ آپ مسلسل جدوجہد کے ذریعے نوجوان فائٹر پائلٹس اور کنٹرولرزکی بہترین انداز میںتربیت کریں ۔ انہوں نے ائیر پاور سنٹر آف ایکسیلینس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف کمیبیٹ کمانڈرز سکول کی استعداد کو بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا بلکہ ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے میں بھی بھرپور مدد فراہم کرے گا۔

انہوںنے اس موقع پر گریجوٹینگ آفیسرز میں سرٹیفکیٹ اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ بہترین کمبیٹ کمانڈرکی چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی سکواڈرن لیڈر طارق وحید نے حاصل کی جبکہ بہترین کمبیٹ کنٹرولر کی ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی سکواڈرن لیڈرعمران خان نے حاصل کی۔ تقریب میں پرنسپل سٹاف آفیسر ز کے علاوہ پاک فضائیہ کے فیلڈ کمانڈرز نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :