بے ضمیر ٹولے ملا کرپیسے کے بل بوتے پر الیکشن لڑنے والوں کی سیاست کو چناب کی لہروں میں بہا دیا ، جب تک عوام ہمارے ساتھ ہیں کوئی بھی سرمایہ دار،جاگیر دار، ضمیر فروش ہمارا کچھ نہیںبگاڑ سکتا
مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کا چوہدری پرویز الہٰی کی پریس کانفرنس پرردعمل
جمعرات 22 دسمبر 2016 22:36
(جاری ہے)
یہ پاکستان مسلم لیگ ن کی پالیسیاں ہی ہیں جن کی بدولت آج ورکروں کے حوالے اس ضلع کو کر دیا ہے جہاں کوئی عام آدمی بھی ضلع لیول پر الیکشن لڑنے کا سوچ نہیں سکتاتھا۔ آج الحمداللہ ضلع گجرات میں عوامی حکومت قائم ہوگئی ہے۔
ضلع گجرات کا ہر شہری اب گجرات کا چیئرمین ہے۔ ادھر نومنتخب ضلع چیئرمین گجرات چوہدری محمد علی تنویر نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے جس نے میرے جیسے ورکر کو ضلع کی چیئرمینی عطا کی۔۔ہم اپنے تمام ساتھیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس مشکل مرحلے میں ہمارے ہاتھ مضبوط کئے۔ ہم اپنے ساتھیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ اپنے انتخاب پر انشاء اللہ فخر کریں گے اور میری ٹیم کا حصہ ہوتے ہوئے ضلع گجرات کی صحت ، تعلیم اور انفرا سٹرکچر کی بہتری کیلئے شانہ بشانہ چلیں گے۔ میں اپنے تمام بزرگوں ، بھائیوں ، بہنوں اور مائوں کا بھی شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے میرے لئے دن رات دعا کی۔ میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ گجرات کی ترقی کیلئے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کروں ۔ دوسری جانب الیکشن جیتنے پر ڈیرہ چوہدری عبدالمالک میں مبارکبادکیلئے آنے والوں کا تانتا بند ھ گیا ۔ چوہدری محمد علی تنویر کو ضلع چیئرمین بننے پر مبارکباد ینے کیلئے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک آنے والوں میں چوہدری جعفر اقبال ایم این اے، میاں طارق محمو د ایم پی اے، چوہدری اشرف دیونہ ایم پی اے، چوہدری مبشر حسین، چوہدری افضال دیونہ، ڈاکٹر عابد غوری، چوہدری جمیل احمد صدر پی این اے ، چوہدری سجاد ، چوہدری شاہد انورایڈووکیٹ، مولوی سجاد لنگڑیال، ڈاکٹر عبدالرحمٰن ، ایڈووکیٹ شمشاد ، چیئرمین محمد علی گجر، چیئرمین ڈاکٹر عباس، چیئرمین راجہ ذوالفقار، چیئرمین سہراب خاں، چیئرمین پروفیسر انور نسیم، چیئرمین میجر شاہین، چیئرمین تنویر اشرف خواص پور، چوہدری یاسر مہدی،چوہدری سہیل ارشد، چوہدری ساجد کوٹھے سریعہ ، وائس چیئرمین حاجی شریف بنگیال، چوہدری محسن لنگڑیال، چیئرمین راجہ رئوف و دیگر شامل ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
-
وزیراعلی ٰ پنجاب کا گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.