وفاقی حکومت تعلیمی مقاصد کے حصول کے لئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے

وفاقی وزیر برائے ریاستی و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا تقریب سے خطاب

جمعہ 23 دسمبر 2016 11:19

وفاقی حکومت تعلیمی مقاصد کے حصول کے لئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر برائے ریاستی و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت تعلیمی مقاصد کے حصول کے لئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ زندگی کے ہر میدان میں ترقی کرنے کے لئے تعلیم بنیادی جزو ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے وفاقی حکومت بڑی رقم خرچ کر رہی ہے۔ اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں نوجوانوں کے کردار سازی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :