دبئی میں سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے بیٹے کی دعوت ولیمہ

سابق صدر آصف زرداری‘بلاول بھٹو‘شیخ رشید ‘رحمن ملک‘ بابر اعوان‘ ارباب غلام رحیم‘مراد علی شاہ‘ اویس مظفر ٹپی ‘ شرجیل انعام میمن، ایم کیو ایم کے سلیم شہزاد اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت

جمعہ 23 دسمبر 2016 11:43

دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) سندھ کے سابق گورنر ڈاکٹرعشرت العبادخان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں پاکستان سمیت مختلف ملکوں سے مختلف مکتبہ فکر کی شخصیات نے شرکت کی۔یہ سماجی تقریب مجموعی طورپر پاکستان پیپلز پارٹی کا شورہی اور تقریب میں ڈاکٹرعشرت العباد خان کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے چہ میگوئیاں ہوتی رہیں۔

(جاری ہے)

ارباز العباد خان کی دعوت ولیمہ دبئی کے پوش علاقے جمیرہ کے سیون اسٹار ہوٹل اٹلانٹک میں منعقد ہوئی۔جس میں سابق صدر آصف علی زرداری‘بلاول بھٹو، معروف سیاستدان شیخ رشید احمد، رحمان ملک، بابر اعوان‘ ارباب غلام رحیم، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، اویس مظفر ٹپی ‘ شرجیل انعام میمن، ایم کیو ایم کے سلیم شہزاد اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ہے۔