امجد صابری کا اندازگائیکی سحرطاری کردیتا تھا :عمران عزیز

جمعہ 23 دسمبر 2016 13:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) فن قوالی کی دنیاکے لیجنڈ عزیزمیاں قوال مرحوم کے بیٹے عمران عزیزمیاں قوال نے اپنے ہم عصر قوال امجد فرید صابری شہید کی فن گائیکی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ لیجنڈ قوال تھے ،ان کا انداز گائیکی شرکاپر سحرطاری کردیتا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب ایک تقریب کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انکاکہناتھا میرے والد عزیزمیاں کی منفرد انداز گائیکی ا?ج بھی انکی شناخت بنی ہوئی ہے ہم ابھی طفیل مکتب ہیں ،اپنے سینئرز سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پرفارم کرنے کااپنا ہی لطف ہے اس بار کئی ایونٹس ہیں جو عزت و احترام ان لوگوں نے دیاہے اس کیلئے انکامشکورہوں، وہ واقعی فن نواز ہی نہیں بلکہ فنکار نواز بھی ہیں انکی چاہتوں و محبتوں کا مقروض رہوں گا۔نظامت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے طاہر محمود خان نے کہا ملکی حالات کی بناپر ثقافتی سرگرمیاں محدود ہوکررہ گئی تھیں ،ہم ملک گیرسطح پرمیوزک کنسرٹس ، لائیو قوالی پرفارمنس و دیگرثقافتی پروگرامزکررہے ہیں۔ اس سلسلے کو نئے برس میں بھی جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :