تعلیمی اصلاحات کے ذریعے مدارس کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے، مدارس میں نصاب کو جدید علوم سے ہم آہنگ بنانے کے لئے تمام مسالک کے علماء کرام پرمشتمل علما مشائخ کونسل قائم کی گئی ہے ، مدارس کی رجسٹریشن کاطریقہ کار آسان اور سادہ ہوناچاہیے ، بجٹ میں مدارس کے لئے فنڈز مختص کئے جانے چاہیے،
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی سردار محمدیوسف کا اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب
جمعہ 23 دسمبر 2016 15:32
(جاری ہے)
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہاکہ مدارس کی رجسٹریشن اورریگولیشن کے نظام کو آسان بنانا ضروری ہے ،ماضی میں مدارس کے لئے فنڈز مختص کئے جاتے تھے اب بھی مدارس میں عصری علوم کی تعلیم دینے کے لئے بجٹ میں فنڈز مختص کئے جانے چاہئیں۔
انہوںنے کہاکہ مدارس کے نصاب کو جدید بنانے اور اس سے نفرت انگیز مواد نکالنے کے لئے علما مشائخ کونسل تشکیل دی گئی ہے ۔ مفتی منیب الرحمٰن اس کونسل کے کنوینر ہیں ۔ یہ کونسل جلد اپنی سفارشات وزارت مذہبی امورکو پیش کرے گی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ امور بلیغ الرحمٰن نے کہاکہ حکومت دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے لئے کئی اقدامات کررہی ہے ۔وزارت مذہبی امور کو نفرت انگیز تقریروںاور نفرت انگیز مواد کی روک تھام کے لئے علمائے کرام سے مل کر لائحہ عمل مرتب کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان مدارس کی رجسٹریشن اور ریگولیشن پر کام کیا جارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ دینی مدارس کے نصاب تعلیم کے حوالے سے علما مشائخ کونسل کا قیام احسن اقدام ہے، اس سے دینی مدارس میں تعلیم کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ وزرائے تعلیم کی بین الصوبائی کانفرنس آئندہ ماہ ہو گی جس میں علمائے کرام کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں 18ہزار سکولوں میں غیر رسمی تعلیم دی جارہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ دینی مدارس میں بھی اس طرح کا تعلیمی نظام وضع کیاجاسکتاہے۔ اس موقع پر انہوںنے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ وہ ملک بھر میں قائم 32ہزار مدارس کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.