پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات ، شرٹ، بیگ اور جیکٹ تحفتاً پیش کی

ہمیں ملالہ پر فخر ہے اور دنیا بھر میں خواتین کی تعلیم کی ان کے عزم کو سراہتے ہیں، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:16

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کر کے انہیں پشاور زلمی کی شرٹ پیش کی۔جاوید آفریدی نے لندن میں ملالہ اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور انہیں پشاور زلمی کی شرٹ، بیگ اور جیکٹ تحفتاً پیش کی۔

ملالہ یوسفزئی پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی سے ان کی فرنچائز کی شرٹ لیتے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملالہ پر فخر ہے اور دنیا بھر میں خواتین کی تعلیم کی ان کے عزم کو سراہتے ہیں۔ملالہ نے جاوید آفریدی کو اپنی کتاب بھی پیش کی۔خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے کمسن نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو خواتین کی تعلیم کے حق میں آواز اٹھائی تھی اور طالبان کے خلاف ڈٹ گئیں تھیں جس پر سوات کے علاقے میں انہیں طالبان نے جان سے مارنے کی کوشش بھی کی تھی۔

(جاری ہے)

2013 میں ان کی کتاب 'آئی ایم ملالہ' بھی شائع ہوئی تھی جس کی دنیا بھر میں 18 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔جاوید آفریدی نے لندن میں پشاور زلمی کے فینز کے ساتھ ساتھ آرمی پبلک اسکول پر حملے میں زخمی ہونے والے بچے احمد نواز سے بھی ملاقات کی اور انہیں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔انہوں نے لندن میں پشاور زلمی کے مداحوں سے بھی ملاقات کی اور عم ظاہر کیا کہ وہ دنیا بھر میں موجود زلمی کے شائقین تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی زیر قیادت پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا تھا لیکن پہلے پلے آف میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ زلمی کے ہاتھوں شکست کے سبب وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔