حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہوا ،ظفر اقبال

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:23

راولپنڈی۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء)ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے کہاہے کہ بلدیاتی سربراہوں کے انتخابات میں ن لیگ کی تاریخی فتح منتخب عوامی نمائندوں کے حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہوا ہے اور مثبت حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہو گئے ہیں۔ حالیہ فتح سے دودھ کا دودھ اور پانی پانی ہو گیا ہے کیوں کہ آج کا پاکستان چار سال پرانے پاکستان سے قطعی مختلف ہے اور خوشحالی کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔