پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، جینٹ سیپین

دونوں ممالک ے مابین تجارتی حجم کو بڑھایاجائے، یک ملکی نمائشوںکو فروغ دیا جائے،راجہ عامر اقبال

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:23

راولپنڈی۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) پاکستان میں نیدرلینڈ کی سفیرجینٹ سیپین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، قابل تجدید توانائی کے منصوبوں سولر ، بایئو ماس، ونڈ انرجی، زراعت پر مبنی صنعت، لایئو اسٹاک اور فوڈ کے شعبے میں دو طرفہ تجارت کے وسیع مواقع میسر ہیں ، نیدرلینڈ پاکستان کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر باہمی تجارت کے فروغ کا خواہا ںہے ۔

ان خیالات کا اظہارنیدرلینڈ کی سفیر نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پرکیا۔نیدر لینڈ کی سفیر نے کہاکہ زراعت، لایئو اسٹاک اور توانائی کے شعبوں میں نیڈرلینڈ پاکستان کے ساتھ تعاون کو تیار ہے۔ باہمی تعلقات کے فروغ کیلیے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے آپس میں روابط بہت اہمیت کے حامل ہیں اس ضمن میں نیدرلینڈ سفارتخانہ پاکستانی کاروباری برادری کی بھر پور مدد کرے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں امن و امان کی بہت بہتر ہو گئی ہے اور سرمایہ کاری کے لیے بہترین ماحول ہے۔اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدر راجہ عامر اقبال نے کہاکہ پاکستان اور نیدر لینڈ کے مابین تجارتی حجم ایک ارب ڈالر کے قریب ہے ، باہمی تعلقات اور وسیع تجارتی مواقعوں کے باوجود موجودہ تجارتی حجم کم ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تجارتی حجم کو بڑھایاجائے اور اس ضمن میں کاروباری روابط کو یقینی بنایا جائے اور یک ملکی نمائشوںکے کلچر کو فروغ دیا جائے۔اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے سینئر نائب صدرراشد وائیں، نائب صدر عاصم ملک، چیئر مین فارن افئیرز کمیٹی ڈاکٹر انعام، اراکین مجلس عاملہ اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :