لاہور ہائیکورٹ میں شراب کی خرید و فروخت پر پابندی کیلئے درخواست دائر

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:24

لاہور۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں شراب کی خرید و فروخت پر پابندی اور اس کے لائسنس کی منسوخی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

یہ درخواست ایک مقامی وکیل محمد عزیز نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شراب کی فروخت کیلئے لائسنس کے اجراء اور شراب کی خرید و فروخت پر موثر پابندی نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ شراب کی خرید و فروخت ہو ری ہے۔درخواست گزار وکیل نے تشویش کا اظہار کیا کہ شراب کی خرید وفروخت کی وجہ سے نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے شراب کی خرید و فروخت پر پابندی اور شراب کی فروخت کیلئے لائسنس کے اجرا کی منسوخی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :