پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات ،شرٹ ،بیگ اور جیکٹ تحفے کے طور پر پیش کی

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:33

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2016ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کر کے انہیں پشاور زلمی کی شرٹ ،بیگ اور جیکٹ تحفے کے طور پر پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملالہ پر فخر ہے اور دنیا بھر میں خواتین کی تعلیم کی ان کے عزم کو سراہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ملالہ نے جاوید آفریدی کو اپنی کتاب بھی پیش کی۔جاوید آفریدی نے لندن میں پشاور زلمی کے فینز کے ساتھ ساتھ آرمی پبلک اسکول پر حملے میں زخمی ہونے والے بچے احمد نواز سے بھی ملاقات کی اور انہیں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔انہوں نے لندن میں پشاور زلمی کے مداحوں سے بھی ملاقات کی اور عزم ظاہر کیا کہ وہ دنیا بھر میں موجود زلمی کے شائقین تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔