سندھ ہائی کورٹ،نااہلی سے متعلق رکن صوبائی اسمبلی شرمیلا فاروقی کی درخواست کی سماعت

درخواست گزار کے خلاف کارروائی نہ کر نے کا عبوری حکم 16جنوری 2017ء تک برقرار

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے نااہل قرار دینے سے متعلق رکن صوبائی اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست پر درخواست گزار کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے عبوری حکم کو16جنوری 2017ء تک برقرار رکھا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے آئینی درخواست میں اختیار کیا ہے کہ نیب حکام کی جانب سے نااہل قرار دینے کیلئے اسٹیٹ بنک اور الیکشن کمیشن کو دوخط تحریر کیے گئے ہیں اور انہیں نااہل قرار نہیں دیاجاسکتا ہے اور جب انہوں نے دفعہ 9اور 17کے تحت پلی بارگین کی تھی جس پر کوئی ڈس کوالیفیکشن نہیں تھا اور یہ قانون ان پر لاگو نہیں ہوتا ہے جبکہ وہ نیب ا?رڈینس کی دفعہ 15کے تحت نااہل نہیں ہوسکتی ہیں۔

لہذا استدعا ہے کہ مدعاعلہیان کو اس اقدام سے روکا جائے۔