کرسمس مسیحی کمیونٹی کیلئے عید سے بھی بڑ ھ کر ہے،خلیل جارج

اس موقع پر ہم اپنے غریب بہن بھائیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے، تحفے تحائف تقسیم کرنے سے ہی محبت اور بھائی چارگی بڑھتی ہے ،لیگی ایم اے کا تقریب سے خطاب

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رکن قومی اسمبلی خلیل جارج نے کہا ہے کہ کرسمس مسیحی کمیونٹی کیلئے عید سے بھی بڑ ھ کر ہے اور اس موقع پر ہم اپنے غریب بہن بھائیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے کیونکہ تحفے تحائف تقسیم کرنے سے ہی محبت اور بھائی چارگی بڑھتی ہے یہ بات انھوں نے کرسمس کی مناسب سے کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی قائدانہ صلاحتوں کے باعث ملک میں امن قائم ہوا ہے اور آج ملک میں نہ صرف اقلیتی برادی بلکہ وطن عزیز میں بسنے والے تمام مذائب اور ہر مکا تب فکر کے لوگ خود کو محفوظ سمجھتے ہیںیہ وہ واحد ریاست ہے جہاں امن و بھائی چارگی کی فضاء کو دشمن قوتوں نے بارہا خراب کرنے اور آپس میں لڑانے کی کوشش کی جس میں وہ ہمیشہ ناکام رہے آج بھی ہم میں کوئی تفریق نہیں گزشتہ دنوں عید میلاالنبی ؑ منایا اور اب ہم کرسمس کا تہوار منا رہی ہیں ، انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور پاک فوج کی مشترکہ کاوشوں سے ہی ملک میں آپریشن ضرب عضب اپنی کامیابی کی جانب رواں دواں ہے اور دہشت گردوں کا قلعہ قمع ہورہا ہے رکن قومی اسمبلی خلیل جارج نے کہا کہ مذہبی عتبار سے کرسمس ہمارے لئے کسی نعمت سے کم نہیں اور اس دن جتنا بھی خوشی منائیں وہ اس دن کی مناسبت سے کم ہیں کیونکہ اس دن ایک ایسی شخصیت نے دنیا میں قدم رکھا جس کے دل میں پوری دنیا میں بسنے والے افراد کیلئے درد تھا اور وہ مسیحا صرف ہمارے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے تھا انھوں نے کہا کہ کرسمس کا نام خوشیاں پانٹنا ہے اور اس پر مسرت موقع پر ہم اپنے غریب اور نادار بھائیوں کو نہیں بھول سکتے ہمیں چاہیے کہ اس دن ہم غریبوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں تقریب کے اختتام پر 100سے زائد بیواوں ،یتیموں اور نادار افراد میں محکمہ بیت المال کی جانب سے سات سات ہزار روپے کے چیک تقسیم کیئے گئے اور کرسمس کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔