حلب سے لوگوں کو نکالنے کاعمل دور جدید میں انسانی ہمدردی کی سب سے بڑی بین الاقوامی کارروائی ہے،ولادی میر پیوٹن

ہفتہ 24 دسمبر 2016 11:41

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے حلب سے لوگوں کو نکالنے کے عمل کو دور جدید میں انسانی ہمدردی کی سب سے بڑی بین الاقوامی کارروائی قرار دیا ہے ۔روسی میڈیا کے مطابق اختتام سال پر اپنی پریس کانفرنس میں روسی صدر نے زیادہ تر وقت ملک کو درپیش اقتصادی مسائل پر گفتگو میں صرف کیا۔ روس تیل کی قیمتوں میں کمی اور یوکرین کی لڑائی کے باعث پابندیوں کی وجہ سے پچھلے دو سال کے دوران معاشی پیداوار میں کمی کے مسئلے سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی صورت حال بتدریج بہتر ہو رہی ہے اور اس سال اقتصادی شعبے میں ڈیڑھ فی صد بہتری آنے کی توقع ہے، افرا ط زر اپنی کم ترین سطح پر ہے اور توقع ہے کہ وہ بہت جلد پانچ اعشاریہ چار فی صد کے سرکاری ہدف تک پہنچ جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بیرون ملک سرمائے کے بہاؤ میں کمی آئی ہے اور 2000 سے اجرتوں میں جاری کمی کی صورت حال پچھلے سال پہلی مرتبہ بہتر ہونی شروع ہوئی ہے۔

روس کے صدر نے کہا کہ ایران شام اور ترکی، قازقستان میں امن بات چیت پر راضی ہوگئے ہیں۔انہوں نے مغرب سے تعلقات کے متعلق نرم رویہ اختیار کیا اور یہ توقع ظاہر کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکہ کی انتظامیہ روس دوست ہو گی لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے صدر براک اوباما کی انتظامیہ اور ان کی ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ہلری کلنٹن کی شکست کی ایک وجہ روس کی امریکہ میں ہیکنگ کو قرار دینے پر نکتہ چینی کی۔

متعلقہ عنوان :