انور مجید کون ہے اور وہ آصف زرداری کے کتنا قریب ہیں؟ ذوالفقار مرزا نے بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 دسمبر 2016 11:43

انور مجید کون ہے اور وہ آصف زرداری کے کتنا قریب ہیں؟ ذوالفقار مرزا نے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 دسمبر 2016ء) : سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے انور مجید سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انور مجید اور اس کے بیٹے کی کرپشن کے چرچے دنیا بھر میں ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک مرتبہ انہوں نے بتایا تھا کہ آصف زرداری کا چونکہ کوئی اپنا بھائی نہیں ہے لہٰذا انور مجید اور اویس مظفر ٹپی نامی دو شخص ان کے خاصے قریب ہیں۔

(جاری ہے)

ذوالفقار مرزا نے بتایا کہ انور مجید کو اگر آصف زرداری کا فرنٹ مین کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری کی آمد سے قبل رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کچھ کارروائیاں کیں۔ رینجرز کی جانب سے امجد مجید کے تین دفاتر جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادراوں نے اویس مظفر کے فرنٹ مین کے گھر پر چھاپہ مارا تھا ۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے انور مجید سے متعلق مزید کیا بتایا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: