جشن عید میلاد النبیﷺ کی شاندار تقریب کل 25دسمبر بروز اتوار بعدازنماز عشاء منعقد ہوگی

جشن عید میلاد النبیؐ منانے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ ہم حضور پاکؐ کی تعلیمات پر عمل کریں،تایا عبدلغفور

ہفتہ 24 دسمبر 2016 12:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2016ء) جشن عید میلاد النبیﷺ کی شاندارمحفل کل 25دسمبر بروز اتواربعدازنماز عشاء بمقام جامع مسجدحیدریہ سیکٹرE/2میرپور میںمنعقد ہوگی۔اس محفل میں خصوصی خطاب خطیب پاکستان مولانا قاری محمد سعید اسد (گوجرانوالہ )سہروردی کررہے ہیں جبکہ اس بابرکت پروگرام میں آزاد کشمیر بھر سے اور پاکستان سے مشہور نعت خواں حضرات تشریف لارہے ہیں ۔

مقررین اسوہ حسنہ اور سیرت طیبہ پر روشنی ڈالیں گے ۔

(جاری ہے)

جشن عید میلاد النبیﷺ کی شاندارمحفل سے حوالہ سے بات چیت کرتے ہوئے تایا عبدلغفور نے کہا کہ جشن عید میلاد النبیؐ منانے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ ہم حضور پاکؐ کی تعلیمات پر عمل کریں۔اور اپنی زندگیوں میں حضور پاک ؐ کی تعلیمات کو حقیقی معنوں میں اپنا کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔تقریب تایا عبدالغفور اینڈ براردز بمقام جامع مسجدحیدریہ سیکٹر E-2میرپور میں منعقدہوگی ۔ جشن عید میلاد النبیؐ کی بابرکت محفل میںتمام عاشقان رسول اللہ ﷺ کودعوت عام دی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :